پاکستان
پی آئی کی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
کراچی سے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی۔مدینہ منورہ ائیرپورٹ پرعازمین حج کو قونصل جنرل اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے خوش آمدید کہا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی پہلی حج پروازپی کے773 کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 328 عازمین کو لے کراتوار کی اعلیٰ الصبح مدینہ کیلئے روانہ ہوئی،چیف آپریٹنگ افیسر پی آئی اے امان اللہ قریشی، ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امتیاز شاہ، ڈائریکٹر حج کراچی سجاد حیدر اور سول ایویشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے حکام نے عازمین کو رخصت کیا۔
عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں سے حجاج سے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی،پہلی حج پرواز کی مدینہ آمد پر
عازمین حج کو قونصل جنرل اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے سے خوش آمدید کہا،ڈائیریکٹر جنرل حج اور تمام حج مشنز کے ممبران بھی عازمین حج کے استقبال کے لیئے موجود تھے۔
عازمین حج نے پی آئی اے کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کے پہلے روز کراچی،اسلام آباد اور فیصل آباد سے افتتاحی پروازوں کے ذریعے تقریباً 700 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا،حج آپریشن کے لئے پی آئی اے کے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کر رہی ہے۔
رواں برس پی آئی اے 320 خصوصی حج اورشیڈول پروازوں کے ذریعے65ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی،قبل از حج آپریشن 22جون تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن 2 جولائی سے 2 اگست تک مکمل ہوگا،پی آئی اے حج آپریشن کی پروازیں کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد سکھراور رحیم یار خان سے آپریٹ ہوں گی،سی ای او پی آئی اے نے تمام ڈیپارٹمنٹس اور پاکستان اور سعودی عرب میں تعینات حج ٹیموں کو عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی