Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

Published

on

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں پورٹ قاسم،پیپری،اسٹیل ٹاون اورگڈاپ ٹاون میں ہلکی بارش اورپھوارکا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے اثرات کراچی پربھی نمودارہونا شروع ہوگئے،اتواراورپیر کی درمیانی شب کراچی کے مختلف علاقوں میں بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ رات گئے تک آسمانی بجلی چمکتی رہی۔

پیر کی صبح کو کراچی کے مضافاتی علاقوں میں مطلع جذوی اورمکمل ابرآلود ہونے کے بعد پورٹ قاسم،پیپری،اسٹیل ٹاون،گڈاپ بشمول بحریہ ٹاون سپرہائی وے پر ہلکی بارش،بونداباندی اورپھوارکاسلسلہ شروع ہوا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران کراچی کے مضافات میں کہیں کہیں آندھی،گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مجموعی طورپرتین روز کے دوران کراچی کا مطلع گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے37ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، دیہی سندھ کے اضلاع میں 31مئی تک وقفے وقفے گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین