Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی این ایس سیف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، مشترکہ بحری مشق میں شرکت

Published

on

پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، دونوں ممالک کی جانب سے بحری مشق کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دبئی بندرگاہ پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے بحری جہاز کا استقبال کیا،جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نےمیزبان حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پی این ایس سیف پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،دورے کے اختتام پر دونوں ملکوں کی افواج نے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا،پی این ایس سیف کے اس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین