Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

ہرنیا کے آپریشن کے بعد پوپ فرانسس کی صحت میں بہتری، 7 دن تک ہسپتال رہ سکتے ہیں، ڈاکٹرز

Published

on

مسیحی پیشوا پوپ فرانسس کی صحت کے متعلق ویٹی کن سٹی نے بتایا ہے کہ وہ ہسپتال میں پہلی رات گزارنے کے بعد بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

ویٹی کن  نے مختصر بیان میں کہا کہ پوپ فرانسس کی رات اچھی گزری،پوپ کی صحت کے متعلق مزید بعد میں بتایا جائے گا۔

پوپ فرانسس کی عمر 86 سال ہے، بدھ کے روز کا ان کا ہرنیا کا آپریشن ہوا، ڈاکٹرز نے بتایا کہ پوپ کا آپریشن کامیاب رہا اور وہ مکمل صحتیابی کے طعد سفر اور دیگر سرگرمیوں میں شریک ہو سکیں گے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پوپ ہسپتال میں پانچ سے سات دن گزاریں گے۔پوپ فرانسس کا آپریشن کرنے والے سرجن نے کہا کہ جنرل انستھیزیا کے دوران پوپ فرانسس مضبوط محسوس ہوئے اس کے باوجود بڑھتی عمر کی وجہ سے ان کے لیے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہوگا۔

پوپ فرانسس کے دو غیرملکی دورے اس سال شیڈول ہیں، اگست میں انہیں پرتگال جانا ہے، وہ دو سے چھ اگست تک پرتگال میں ورلڈ یوتھ ڈے کی سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔

اکتیس اگست سے چار ستمبر تک ان کا دورہ منگولیا شیڈول ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں پوپ کے دورے کے شیڈول تبدیل کرنے کی وجہ نظر نہیں آتی۔

ویٹی کن نے پوپ کی تمام نجی اور عام ملاقاتیں 18 جون تک منسوخ کر دی ہیں،پوپ نے 2021 کے میں اس ہسپتال میں قیام کے دوران ہسپتال کی 10 ویں منزل کی بالکونی سے دعائیہ تقریبات کرائی تھیں، اس ہسپتال کی 10 ویں منزل پر خصوصی کمرے ہیں اور وہ پوپ کے لیے مخصوص ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین