Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

الحمرا میں گرینڈ تھیٹر فیسٹیول کی تیاریاں، یونیورسٹیوں کی ڈرامیٹک سوسائٹیز شریک ہوں گی

Published

on

لاہور آرٹس کونسل الحمراکے کمیٹی روم میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل محمد سلیم ساگر کے ساتھ پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کی ڈرامیٹک سوسائٹیز کے ممبران نے ملاقات کی۔ملاقات میں گرینڈ تھیٹر فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نے کہا کہ الحمراء پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر تھیٹر کی ترویج و ترقی کے لئے اہم قدم اٹھانے جا رہا ہے، اس حوالے سے ڈرامہ سکرپٹ طلب کر لیے گئے ہیں۔

نوجوان آرٹسٹوں کو ایک عالمی درجہ کے حامل پلیٹ فارم الحمراء آرٹس کونسل میں پرفارم کرنے کا موقع دیا جائے گا، جس سے ان نوجوانوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

یونیورسٹیوں کی ڈرامیٹک سوسائٹیز کے ممبران نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا کے ساتھ مختلف تجاویز شیئر کیں جس پر محمد سلیم ساگر نے انہیں شاباش دی اور کہا کہ ہمارا آج کا نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے،یہ تھیٹر فیسٹیول ٗ ڈرامہ کی سفر کو نئی تازگی بخشے گا۔ اس کے انعقاد کے حوالے سے تیزی سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، سکرپٹ فائنل ہونے کے بعد باقاعدہ تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

تھیٹر فیسٹیول میں پنجاب بھر کی تمام یونیورسٹیو ں کو میرٹ کی بنیاد پر مواقع فراہم کئے جائیں گے، یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے یونیورسٹیوں کی ڈرامیٹک سوسائٹیز کے ممبران نے الحمراء کے اس کاوش کو بہت سراہا اور اس کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور الحمراء کے ساتھ مل کر ادب و ثقافت کے فروغ کے لئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

الحمراء نے یونیورسٹیوں کو اپنے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے باقاعدہ درخواست کی تھی جسے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین