Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی تیاری، نواز، شہباز متفق، پی پی پی کی قیادت بھی تیار

Published

on

پیپلز پارٹی کی جانب سے مثبت اشارے ملنے پر حکمران اتحاد کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن)  پی پی کے وزرا کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اس معاملے پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ملک کو درپیش معاشی چینلجز کے پیش نظر دونوں بھائیوں نے پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

غیر رسمی مشاورت میں اہم قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت نے اہم بیٹھک میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد دوبارہ گزارش کروں گا۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ صدارتی انتخاب کے بعد وزیر اعظم آپ جلد کابینہ تشکیل دیں، اور منشور پر عمل درآمد شروع کردیں۔

انھوں نے کہا کہ پہاڑ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں، مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے جمعہ ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ بنے گی، شہبازشریف کی حکومت کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

یاد رہے کہ 8 فروری کے انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت مسلم لیگ(ن) کو حکومت سازی کے لیے ووٹ تو دے گی لیکن کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے کابینہ میں شمولیت سے انکار کو ان مشکل فیصلوں سے کی ذمہ داری اٹھانے بچنے کی کوشش قرار دیا جا رہا تھا جو حکومت معاشی چیلنجز کے پیش نظر کرنے والی ہے۔

وفاقی کابینہ ابھی تشکیل نہیں ہوئی تاہم تشکیل کے فوراً بعد نئی کابینہ کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنا ہوں گے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ موجودہ تین ارب ڈالر کے پروگرام کی اگلی قسط کے لیے آئی ایم ایف سخت شرائط رکھے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین