ٹاپ سٹوریز
14 مئی کو ہم جنس پرستوں کے حامیوں کو بیلٹ باکس میں دفن کر دیں گے، صدر اردوان، اپوزیشن کے جلسے میں پتھراؤ
ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں ایک الیکشن ریلی کے دوران اپوزیشن اتحاد پر الزام لگایا کہ وہ ” ایل جی بی ٹی کا حامی” ہے۔ ترکی صدارتی الیکشن میں ایک ہفتہ باقی ہے اور صدر رجب طیب اردوان نے اپوزیشن پر زبانی حملوں میں شدت پیدا کی ہے۔
ترکی میں صدارتی الیکشن کے موقع پر زبردست سیاسی تقسیم پائی جاتی ہے اور مغربی میڈیا اسے ایک طویل عرصے بعد کانٹے کا مقابلہ قرار دے رہا ہے۔ اسی سیاسی تقسیم کا عکس بھی گزشتہ روز دیکھنے کو ملا جب میئر استنبول اکرم امام اوگلو پر صدر اردوان کی جسٹس پارٹی کے گڑھ ارض روم میں الیکشن ریلی کے دوران پتھر برسائے گئے، اکرم امام اوگلو نے دعویٰ کیا کہ اس پتھراؤ سے ریلی میں شریک نو افراد زخمی ہوئے۔
ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی الیکشن کے لیے 14 مئی کو پولنگ ہے اور کچھ رائے عامہ سرویز کے نتائج کے مطابق صدر اردوان کو بیس سالہ اقتدار میں سب بڑے اور حقیقی سیاسی چیلنج کا سامنا ہے۔
Erdogan to Kilicdaroglu: “You can drink beer as much as you want. My nation wouldn’t leave [the country] to a drunkard pic.twitter.com/7On5Fxi3Cz
— Ragıp Soylu (@ragipsoylu) May 7, 2023
صدر اردوان نے استنبول میں بہت بڑی الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس پارٹی اور ہمارے اتحاد میں شامل جماعتیں کبھی ایل جی بی ٹی کے حامیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی کیونکہ خاندان ہمارے لیے مقدس ہیں اور ہم ایک جی بی ٹی کے حامیوں کو بیلٹ باکس میں دفن کر دیں گے۔
صدر اردوان نے صدارتی انتخاب میں حریف کلیچ داراوغلو کوبھی مخاطب کیا اور کہا کہ میرے ووٹر شرابیوں کوکبھی اقتدارنہیں سنبھالنےدیں گے، آپ کئی بیرل شراب پی سکتے ہیں اورآپ ناقابل علاج ہیں۔14 مئی کو قوم آپ کو جواب دے گی، دہشتگردوں کے ساتھ ہاتھ ملانے والے کلیچ دار اوغلو کو ملک تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
صدر اردوان نے کلیچ دار اوغلو پر کالعدم کردستان ورکرز پارٹی سے مدد لینے کا بھی الزام لگایا، کردستان ورکرز پارٹی 1980ء کی دہائی سے بغاوت کے الزامات کا سامنا کر رہی ہے اور اس کے سیکڑوں لوگ مارے جا چکے ہیں، اس جماعتر کو امریکا، یورپی یونین بھی دہشتگرد جماعت قرار دیتے ہیں۔
اپوزیشن اتحاد صدر اردوان کی طرف سے دہشتگردوں سے تعلق کے الزامات کو تقسیم کی خطرناک مہم قرار دے رہا ہے اور ان بیانات کو مسترد کرتا آیا ہے۔
Istanbul mayor Imamoglu’s rally has been attacked by some people who threw rocks at him.
He is leaving the city
— Ragıp Soylu (@ragipsoylu) May 7, 2023
ارض روم میں استنبول کے مئیر ایک کھلے مقام پر جلسے سے خطاب کر رہے تھے جب مجمع میں سے کچھ افراد نے سٹیج پر پتھراو کیا، اس پتھراو کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ پتھراو کے بعد میئر استنبول اکرم امام اوگلو نے خطاب مختصر کر دیا اور سٹیج سے اتر گئے۔ بعد میں اکرم امام اوگلو نے اپنے حامیوں کو بتایا کہ وہ ان کی حفاظت کی غرض سے سٹیج سے اترے اور شہر سے جا رہے ہیں، اکرم امام اوغلو نے کہا کہ وہ گورنر اور پولیس چیف کے خلاف شکایت درج کرائیں گے جنہوں سے اس پتھراو اور تشدد کی اجازت دی۔
امام اوغلو کے جلسے میں پتھراو کے بعد کی ویڈیو میں کچھ افراد کو زخمی دکھایا گیا،ارض روم صدر اردوان کا گڑھ تصور ہوتا ہے جہاں سے 2018ء کے الیکشن میں صدر اردوان نے 72 فیصد ووٹ لیے تھے۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی