ٹاپ سٹوریز
چین کے صدر سے بل گیٹس کی ملاقات، غربت کے خاتمے کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کی کوششوں کی تعریف

چین کے صدر شی جن پھنگ سے جمعہ کو بیجنگ میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے ملاقات کی۔ صدرشی نے دنیا بھر میں غربت میں کمی، صحت، ترقی اور انسان دوستی کو فروغ دینے کے لیے گیٹس اور گیٹس فاؤنڈیشن کی طویل مدتی کوششوں کو سراہا۔ چینی صدرنے کہا کہ اس وقت، ایک صدی میں پہلی بار رونما ہونے والی اہم تبدیلیاں پوری دنیا میں تیز ہو رہی ہیں۔ میں نے عالمی چیلنجز پرقابو پانے کے لیے چینی حل فراہم کرنے کے لیے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکورٹی انیشیٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشیٹو پیش کیے ہیں۔
صدر شی نے کہا کہ چین سب سے پہلے اپنے مسائل خود حل کرنے پرتوجہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1ارب 40کروڑ سے زائد آبادی والے ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین کا طویل مدتی استحکام اور پائیدار ترقی عالمی امن، استحکام اور خوشحالی میں اہم کردارادا کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ چین غربت کے خاتمے میں اپنی کامیابیوں کو مستحکم کرے گا، دیہی احیاء کو حاصل اور دیہی صحت کو مسلسل بہتر بنائے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور