ٹاپ سٹوریز
پنجاب میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 14 روپے کمی، نواز شریف کی مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز کے ہمراہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 14 روپے کمی کی جائے گی، اس مد میں 45 ارب روپے خرچ ہوں گے جو عوام کے لیے باعث اطمینان ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ نیوز کانفرس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 500 یونٹ والے صارفین کو یہ ریلیف دیا جائیگا، پنجاب حکومت نےاگست اورستمبرکے بلوں میں فوری ریلیف دینےکا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ معلوم ہےعوام مہنگائی،بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہے۔ 21 اکتوبرمینارپاکستان جلسے میں بجلی بلوں پرکافی گفتگوکی تھی۔ میرے دورمیں غریبوں کا بجلی بل 1600 آتا تھا آج 18 ہزار آرہا ہے، غریب بچوں کا پیٹ پالے گا یا اپنی تنخواہ بلوں میں اجاڑدے گا۔
نوازشریف نے کہا کہ میرے زمانے میں بجلی کا بل کتنا تھا اورآج کس قدربڑھ گیا ہے، ہمارے دورمیں بجلی کےبل بہت کم آتے تھے، ہمارے دورمیں آمدنی اخراجات سے زیادہ تھین لیگ کےپیچھلے دورمیں 10، 10 روپے کلو سبزیاں بھی ملتی تھیں۔
پریس کانفرس کے دوران انھوں نے اس بار کا بھی اعلان کیا کہ مریم نوازسولرپینل اسکیم بھی لارہی ہیں۔ پنجاب حکومت نے سولراسکیم کیلئے 700 ارب روپے رکھے ہیں۔
صدرمسلم لیگ ن نے کہا کہ 2013میں ہم نےمعیشت کوٹھیک کیا، ماضی کےاخباردیکھ لیں توکہا جاتا تھا پاکستان معاشی قوت بننے والا ہے۔
انھوں نے کہا کہ 2013 کی ن لیگ دور میں ہم ڈالر کو 95 روپے پر لیکر آئے تھے، ڈالر 104 روپے 4 سال تک رکھاجب تک مجھے نکال نہیں دیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے بیٹے حسن سے 10 ہزار درہم تنخواہ نہیں لینے پرمجھے نکالا گیا، چند ججز نے مجھے اس لیے نکالا کہ میں نے اپنے بیٹے حسن سے تنخواہ نہیں لی۔ میں آج بھی کہتا ہوں مجھے کیوں نکالا؟
مجھے وزیراعظم سے ہٹا کر بڑا جرم کیا گیا اور ملک کیساتھ زیادتی کی گئی، مجھے اس لیے نکالا کہ 35 روپے کلو والا آٹا آج کتنا مہنگا ہوگیا ہے، مہنگائی کا طوفان ہم نے نہیں کیا، یہ کرنے والے اور لوگ ہیں۔ میں نام لیتا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے یہ کام شروع ہوا، آئی ایم ایف خود کہہ رہا تھا کہ پاکستان کوہماری اب ضرورت نہیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں