Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے کراچی پورٹ کے استعمال کی دعوت دے دی

پاکستان “وژن سنٹرل ایشیا” پالیسی کے مطابق تاجکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کو جاری رکھے گا، شہباز شریف

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو تاجکستان کو کراچی پورٹ کو ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے استعمال کرنے کی دعوت دی اور دونوں ممالک کے درمیان ریل ٹریک اور سڑکوں کی تعمیر سے علاقائی روابط کے فروغ پر زور دیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ان کے تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ کے درمیان دوشنبے میں ہونے والی دو طرفہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی دعوت پر تاجکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مسلسل توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا اور موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تاجک وزیراعظم کو تیسری اعلیٰ سطحی واٹر کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور آبی سفارت کاری میں تاجکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اس بلندی سے باہمی فائدہ مند اقتصادی تعاون کے نئے شعبے کھلیں گے۔

وزیر اعظم شہباز نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی “وژن سنٹرل ایشیا” پالیسی کے مطابق تاجکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ بہتر روابط کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بہتر علاقائی روابط اور انضمام خطے کی پائیدار طویل مدتی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کلیدی اجزاء رہے گا۔

جنوبی ایشیائی اور وسطی ایشیائی خطے میں علاقائی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے تجویز پیش کی کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کو تجارتی راہداری فراہم کرنے اور علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لیے علاقائی رابطہ سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے۔

وزیراعظم نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بین الاقوامی پروازوں کے حالیہ آغاز کا خیرمقدم کیا اور پروازوں کی تعداد بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجک اور پاکستانی عوام کے درمیان مذہبی اور ثقافتی اقدار مشترک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سماجی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

وزیر اعظم شہباز نے ثقافت، تعلیم، کھیلوں اور عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین