Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

پری زاد، پاکستانی ڈرامہ کی دنیا میں دھوم ، عربی میں نمائش کی تیاری

Published

on

پاکستانی ڈرامے پری زاد کی دنیا بھر میں دھوم، سعودی ناظرین کیلئے عربی  زبان میں پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ برس  پاکستان اور ہندوستان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والا مقبول ترین ڈرامہ سیریل “پری زاد” اب عربی زبان میں سعودی ناظرین کیلئے پیش کیا جائے گا، فوٹو اینڈ ویڈیوشئیرنگ پلیٹ فارم پر وائرل ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی ڈراموں کی دھوم اس قدر ہے کہ اب اس ڈرامے کو عربی زبان میں سعودیہ عرب کے ناظرین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

اس ڈرامہ میں ہیرو کا کردار پاکستانی اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا ہے تاہم اس ڈرامے کی سٹار کاسٹ میں نعمان اعجاز، اُشنا شاہ ، مشال خان، صبور علی اور عروہ حسین نے بھی اہم کردار نبھایا۔عربی زبان میں نشر ہونے والے اس ڈرامے کا نام ’پری زاد‘ نہیں ہوگا بلکہ ’قریباً‘ رکھا گیا ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین