تازہ ترین
پراپرٹی ٹائیکون، امریکی ویزا، فیض حمید سے دوستی اور اسلم اقبال کے ساتھ پارٹنر شپ، کمشنر راولپنڈی کے متعلق انکشافات

الیکشن میں دھاندلی کا دھماکہ خیز دعویٰ کرنے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ 7 مارچ کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔
لیاقت علی چھٹہ کی ملازمت ختم ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق کئی صحافیوں نے کی ہے۔
اسلام آباد کے صحافی حسن ایوب کا دعویٰ ہے کہ لیاقت علی چھٹہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل (ر) فیض حمید کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے ہیں۔
کمشنر راولپنڈی نہ تو RO تھے اور نہ ہی DRO تھے ۔۔۔ سات مارچ کو مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے ۔۔ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے ہیں۔
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) February 17, 2024
صحافی مطیع اللہ جان نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ذرائع کے مطابق کمشنر راولپنڈی گذشتہ چار پانچ حکومتوں میں تواتر کے ساتھ اچھی پوسٹنگ لیتے رہے ہیں اور یٹائرمنٹ کے قریب جب اِن سے ترقی کی لالچ دے کر دھاندلی کروائی گئی تو وعدہ خلافی پر موصوف پھٹ پڑے۔
انہوں نے کہا کہ سنگین الزامات بے بنیاد نہیں ہو سکتے مگر وجہ جاننا بھی ضروری ہے۔ کمشنر راولپنڈی کے الزامات اگر درست مان بھی لیے جائیں تو کیا ایک کمشنر کی بطور ریٹرننگ افسر ڈیوٹی لگائی جاتی ہے؟ کیا لیاقت چٹھہ 4 مارچ کو ریٹائر نہیں ہو رہے؟ کیا اُن کی کی گریڈ 21 میں ترقی کے لیے سلیکشن بورڈ کا 6 فروری کا اجلاس پندرہ دن کے لیے ملتوی نہیں ہو گیا؟۔
راولپنڈی کے کمشنر لیاقت چٹھا کے سنگین الزامات بے بنیاد نہیں ہو سکتے مگر انکی وجہ جاننا بھی ضروری ہے
کیا لیاقت چٹھہ ۴ مارچ کو ریٹائر نہیں ہو رہے؟
کیا لیاقت چٹھہ کی گریڈ ۲۱ میں ترقی کے لئیے سیکیکشن بورڈ کا چھ فروری کا اجلاس پندرہ دن کے لئیے ملتوی نہیں ہو گیا؟
اس پس منظر اگر الزامات… pic.twitter.com/JHBpI8f3Le— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) February 17, 2024
یہ نقطہ اُجاگر کرتے ہوئے مطیع اللہ جان نے امکان ظاہر کیا کہ، ’ہوسکتا ہے اِن کے علم اور تحویل میں بہت سے فارم45 ہوں اور ریٹائرمنٹ سے پہلے گریڈ 21 میں ترقی کے امکان ختم ہونے پر انہوں نے یہ تباہ کن بیان جاری کیے ہوں‘۔
یہ لیجئیے! مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکہ کا ویزا لیا ہے!!!
(آج سے ٹھیک تین دن پہلے) !!!
یہ گیم کچھ اور ہی لگ رہی ہے۔۔۔
اصل حقیقت کیا ہے؛ سب آپ تک پہنچاؤں گی۔ pic.twitter.com/j9PP8eWKGu
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) February 17, 2024
اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مستعفی ہونے والے کمشنر راولپنڈی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم ین اے احمد چٹھہ کے کزن ہیں۔
غریدہ فاروقی نے مزید انکشاف کیا کہ ’مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکہ کا ویزا لیا ہے‘۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ’مستعفی کمشنر راولپنڈی رحمان گارڈنز میں پارٹنر ہیں اور لاکھوں کروڑوں مالیت کے پراپرٹی ٹائیکون ہیں‘۔
مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیساتھ کام کرنے والی سول سروس کے ذرائع سے اب تک جتنی بات ہوئی ہے اور معلومات ملی ہیں، مستعفی کمشنر راولپنڈی رحمان گارڈنز میں پارٹنر ہیں اور لاکھوں کروڑوں مالیت کے پراپرٹی ٹائیکون ہیں۔ کمشنر راولپنڈی کی تنخواہ کیا ہوتی ہے، کیا کوئی بتا سکتا ہے؟ اور…
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) February 17, 2024
صحافی مزمل سہروردی نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ کمشنر راولپنڈی ایک پراپرٹی ٹائیکون ہیں جن کی الرحمن گارڈن میں 1000 سے زیادہ فائلوں کی سرمایہ کاری ہے۔
Commisioner Rwp is a property tycoon and has an investment of over 1000 files in Alrehman garden; owned actually owned by Mian Aslam Iqbal to park his black money
Reportedly ; there has been a meeting between them before this.— Muzamal Suharwardy (@M_Suharwardy) February 17, 2024
صحافی کے مطابق ، ’یہ اصل میں میاں اسلم اقبال کی ملکیت تھی تاکہ وہ اپنا کالا دھن کھڑا کر سکیں۔‘
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی