Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

8 فروری کے الیکشن میں پی ٹی آئی بیلٹ پیپر پر موجود ہوگی، پابندی کا کوئی ایجنڈا نہیں، سرکاری ذرائع کی تصدیق

Published

on

The leadership of PTI Lahore failed to mobilize the workers for the rally, they submitted their own arrests, party sources.

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 8؍ فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی شرکت پر پابندی عائد کرنے پر غور نہیں کیا جا رہا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی تصدیق کی کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ایسا کوئی معاملہ کسی بھی موقع پر زیر غور آیا ہے۔

گزشتہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض (جو اب نون لیگ کا حصہ ہیں) نے بھی اپنی  پیشگوئی تبدیل کر دی ہے،اب وہ کہتے ہیں کہ صورتحال تبدیل ہوگئی ہے اور پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی، لیکن ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں زیادہ ووٹ کیوں نہیں پڑیں گے۔

 راجہ ریاض نے کہا کہ تین بڑی کمی کی وجہ سے پی ٹی آئی کیلئے انتخابی مقابلہ بہت مشکل ثابت ہوگا: تجربہ نہیں، پیسہ نہیں اور وقت نہیں۔

تاہم، پی ٹی آئی کی قیادت کو بھرپور یقین ہے کہ الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے بغیر (روک ٹوک کے بغیر) بھی اگر اسے الیکشن لڑنے کی اجازت ملی تو وہ بڑا سرپرائز دے گی۔

پی ٹی آئی والوں کی رائے ہے کہ بیلٹ پیپر پر انتخابی نشان بلا بھی بڑا سرپرائز ہوگا۔ صرف پارٹی چیئرمین عمران خان ہی ایسا نہیں سمجھتے بلکہ پرویز الٰہی بھی یہی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو امید سے زیادہ ووٹ پڑیں گے۔

رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس کے ایک اہم ذریعے نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی بڑی مقبولیت کی باتیں محض کہی سنی باتیں ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ذریعے نے کہا کہ زمینی حقائق عمومی تاثر سے بالکل مختلف ہیں۔

راجہ ریاض کی رائے تھی کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ پارٹی میں تین چیزوں کی کمی ہے: تجربہ نہیں، پیسہ نہیں، وقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9؍ مئی کے بعد پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی کی ایک بڑی تعداد پی ٹی آئی چھوڑ کر جا چکی ہے اور اب پارٹی کیلئے مناسب امیدواروں کو الیکشن میں لانا بہت مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو الیکشن کیلئے ٹکٹ دیا جائے گا ان کے پاس الیکشن کا تجربہ ہوگا اور نہ ان کے پاس الیکشن مہم چلانے اور ووٹروں تک پہنچنے کیلئے وقت۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس، پی ٹی آئی کو فنڈز کے مسائل کا سامنا بھی رہے گا۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑنا اور الیکشن کے دن کی ڈائنامکس بہت ہی اہم ہیں جن کیلئے تجربہ، وقت اور پیسہ چاہئے اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے پاس اس دفعہ یہ تینوں نہیں ہیں۔

چند ماہ قبل، راجہ ریاض نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور اس کا انتخابی نشان بلا الیکشن کمیشن آف پاکستان فہرست سے ہٹا دے گی جبکہ عمران خان جیل میں رہیں گے۔ اب وہ کہتے ہیں کہ صورتحال تبدیل ہو گئی ہے اور بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین