Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تمام انتخابی کیسز کے فیصلے پی ٹی آئی کے حق میں بھی آجائیں تو پنجاب حکومت نہیں گرے گی، سپیکر ملک احمد خان

Published

on

In a comprehensive investigation, the nexus of Imran Khan, Faiz Hameed and Saqib Nisar will come to light, Malik Ahmed Khan

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی کی 26 نشستوں کے کیسز عدالتوں میں ہیں،26 نشستوں کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں بھی آ جائے توبھی پنجاب حکومت نہیں گرے گی۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران ملک احمد خان نے کہا کہ گالی اور نفرت کی سیاست کسی کے حق میں نہیں،ایک سیاسی جماعت مسلسل نفرت اور انتشار کا سبب بن رہی ہے،ہمارے ایک کارکن سے بدتمیزی کی گئی،کسی ایک جماعت پر تنقید میرا مقصد نہیں مگر حقائق سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ کسی کی بہن،بہو اور بیٹیوں کیخلاف غلیظ زبان کا استعمال شرمناک ہے،ہمیں انتشار اور نفرت کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا،ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی خاطر مل کر کام کرنا ہوگا،گالم گلوچ کرنے والوں کی اسمبلی رکنیت معطل کردوں گا۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ میراعہدہ ایسانہیں کہ سیاست کروں،سننے میں آرہا ہے کسی جماعت کو زیادہ سنا جارہا ہے کسی کو کم،سوشل میڈیا پر تاثر دیا جارہا ہے بطور اسپیکر کسی جماعت کا پلڑا بھاری کردیا،یہ تاثر بھی دیا گیا کہ میں نے کافی زیادہ مراعات لے لی ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ گالی اور الزامات اس نہج پر پہنچ جائیں تو اثر معاشرے پر آئےگا،ہمارے ایک کارکن پر پی ٹی آئی کے لوگوں نے تشددکیا جب یہ دھرنا دیئے بیٹھے تھے،ریکارڈنگ نکالی تو دیکھا یہ پی ٹی آئی کے لوگ ہیں،اس قسم کے رویئے کی ایوان میں اجازت نہیں دےسکتے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پہلے ایک جماعت کی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر منتخب کرچکے تھے تو شور کس بات کا ہے،کیا اخبار،عدالتی کارروائی الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کا آرڈر نہیں پڑھا،پنجاب اسمبلی کی 26 نشستوں کے کیسز عدالتوں میں ہیں،26 نشستوں کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں بھی آ جائے توبھی پنجاب حکومت نہیں گرے گی۔

ملک احمد خان نے کہا کہ جب آپ کی پارلیمانی حیثیت تبدیل ہوگئی تو کس طرح لیڈر آف دی ہاؤس رہ سکتے ہیں،ایک کمیٹی بنادی ہے جو اخلاقیات کے حوالےسےرپورٹ دے گی،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان اب اس پارٹی کا حصہ نہیں رہے،اب ان کی سیاسی حیثیت تبدیل ہوچکی ہے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ علی بابار 40 چور کا تو سنتے تھے،علی بابا 60 سپوت کے بارے میں پہلی بار سنا،آپ تمام مقدمات جیت جائیں تب بھی حکومت نہیں لے سکتے،ارکان اسمبلی کو جعلسازی اور فراڈ کی اجازت نہیں دےسکتا،آپ کا کہنا ہے الیکشن میں آپ سے زیادتی ہوئی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ آپ کا یہ مقدمہ 2014 میں بھی تھا،ملک کو عدم استحکام کا شکار نہ کریں،جمہوری نظام کمزور ہوتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین