Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

راحیلہ خادم حسین نے خواتین کو جاہل کہنے پر ساحل عدیم کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی

Published

on

مسلم لیگ ن نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ساحل عدیم کی جانب سے خواتین کو جاہل قرار دیے جانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحیلہ خادمُ حسین نے جمع کروائی۔

قراداد میں کہا گیا کہ حالیہ کچھ دنوں سے خواتین کے خلاف سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے ان کےبنیادی حقوق اور عزت نفس کو مسلسل مجروح کیا جارہا ہے۔خواتین کو بنیادی تعلیم سے محروم کرنے کے خلاف باقاعدہ مہم جاری ہے۔

متن قرارداد کے مطابق یہ ایوان اور اسکے معزز ممبران اسمبلی الیکٹرانک میڈیا پر 95 فیصد خواتین کو جاہل قرار
دینے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہیں،حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین پاکستان اور اسلام کی روح کے مطابق ان شر پسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ایسے پست ذہن لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور ان کا سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کو استعمال کرنے پر ریاست کی طرف سے پابندی عائد کی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین