Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور میں بارش، بجلی کا نظام متاثر، لیسکو کے 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے

Published

on

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے۔

موسلادھار بارش کے دوران لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے،فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو چیف شاہد حیدر نے تمام فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کردیا ہے، بارش رکتے ہی بجلی بحالی کا عمل شروع کردیا جائے گا، صارفین بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین