Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

دہشتگردی کے مقدمہ میں رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا

Published

on

Disclosure of Rauf Hassan's contacts with foreign journalists involved in anti-Pakistan propaganda

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔سی ٹی ڈی نے رؤف حسن کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کو عدالت نے مسترد کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے طاہر عباس سپرا نے ترجمان پی ٹی آئی روؤف حسن کے خلاف دہشتگردی کے مقدمہ کی سماعت کی۔سی ٹی ڈی نے روؤف حسن کے 7 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
روؤف حسن کے وکیل علی بخاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے،
جج طاہر عباس سپرا نے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت جو ریمانڈ کی درخواست دی تھی اسی کی دوبارہ کاپی نکال لی ، کچھ تبدیلی کرلیتے۔بات ٹی ٹی پی تک رکی ہوئی یا آگے بڑھی ہے۔ پراسکیوٹر نے کہا کہ آگے تفتیش کرنی ہے۔
وکیل علی بخاری نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے آرڈر پر ایک بات کرنا چاہوں گا،اگر اکاؤنٹس کی تفصیلات جاننی تھیں تو وہ آن لائن چیک کیا جا سکتا تھا۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ سینیئر وکیل ہونے کے ناطے آپ کو آرڈر پر اعتراض ادھر نہیں کرنا چاہیے، ہائیکورٹ جانا چاہیے۔

عدالت نے سی ٹی ڈی کی 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین