ٹاپ سٹوریز

فضائی آلودگی میں کمی، پنجاب حکومت کا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

Published

on

لاہور اور دیگر شہروں میں اسموگ کی صورتحال میں کمی آئی ہے، جس کے بعد پنجاب حکومت نے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نگراں صوبائی وزیر عامر میر کے مطابق مارکیٹیں، بازار، ریسٹورنٹس اور کاروباری مراکز کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے مزید کہا کہ سرکاری و نجی اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات 18دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔ اگلے ہفتےاسموگ کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ جائزے کے بعد اسموگ کی صورتحال کے تناظر میں اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version