تازہ ترین
ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے بنوں امن مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پشتونوں کی ایک تاریخ ہے،پاکستان کی آزادی میں پشتونوں کا بھرپور کردار رہا ہے، کشمیر کو آزاد کرانے میں پشتونوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے، 1965 کی جنگ میں اربوں کا اسلحہ، بارود پشتونوں نے دیا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ غلط پالیسیاں بنانیوالے لوگ امریکا کے غلام ہیں،امریکی غلاموں نے ایسی پالیسیاں بنائیں جس کی وجہ سے قربانیاں دینی پڑیں،تاریخ گواہ ہے امریکی غلاموں نے پالیسی پر عمل کرکے ہم پر آپریشن کیا،عقلمند انسان وہ ہوتا ہے جو کسی اور کے تجربے سے سیکھتا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم بیوقوف ہیں نا پاگل ہم نے آپریشن کے تجربے میں دیکھا کوئی فائدہ نہیں ہوا،بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دینگے، ہمارے نام پر ڈالر لیکر وسائل کھائے گئے اس پر تحفظات ہیں۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ قربانی دینا ہمارے خون اور تاریخ میں ہے،ہم اس ملک کیلئے قربانیاں دینگے لیکن اپنے فیصلے خود کرینگے،ہم نے اپنا گھر بار چھوڑا خانہ بدوش ہوئے، ہم رزق کمانے دوسرے صوبوں میں گئے،دوسرے صوبوں میں جو رویہ رکھا گیا اس پر تھی تحفظات ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہمارا حق کھایا گیا ہمیں اس پر بھی تحفظات ہیں،ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں قربانی دینا سکھایا ہے،ہم اس ملک اور مٹی کیلئے قربانیاں دیں گے،اپنے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی اور نہیں کرے گا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بنوں کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں صورتحال کو بگڑنے سے بچایا،اندر اور باہر ایسے عناصر موجود ہیں جو ہر بات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں،ایک کمیٹی بنائی گئی جیسا آپ نے کہا ویسا ہوا،آپ کے 16 نکات میں تھا کہ مدارس یا گھر ہوں صرف پولیس جائے گی۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
amazingwise
جولائی 27, 2024 at 11:49 صبح
I just could not leave your web site before suggesting that I really enjoyed the standard information a person supply to your visitors Is gonna be again steadily in order to check up on new posts