پاکستان
چیئرمین پی سی بی سے ریٹائرڈ کرکٹرز کی ملاقات، قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تجاویز دیں
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سابق کرکٹرز کی طویل ملاقات ہوئی ہے،سابق کرکٹرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کیلئے تجاویز دیں اور قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے سفارشات پیش کیں،کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ کا انفراسٹرکچر بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا،4 روزہ میچز اور انڈر 19 کے ٹورنامنٹس کرانے پر اتفاق رائے پایا گیا،سابق کرکٹرز نے ونٹرسیزن کے ساتھ سمر سیزن میں بھی کرکٹ ٹورنامنٹ س کرانے کی تجویز دی،اسلام آباد،پشاور اور دیگر شہروں میں کرکٹ اکیڈمیز بنانے کی سفارشات پیش کی گئیں۔
سابق کرکٹرز نے پاکستانی کوچز کے معیار اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین پر تحفظات کا اظہار کیا،سابق کرکٹرز نے پاکستانی پچز کے معیار پر بھی تحفظات کا اظہار کیا،سابق کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کیلئے اقدامات کو سراہا۔
سابق کرکٹرز نے کہا کہ آپ نے پہلے بھی کام کرکے دکھایا، امید ہے کرکٹ کو آپ بہتر بنائیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے آپ کے ساتھ مشاورتی عمل کا سلسلہ جاری رہے گا،کرکٹ کی بہتری کیلئے جو کچھ کرسکتے ہیں کرگزریں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ 4 روزہ میچز اور انڈر 19 ٹورنامنٹس پر فوکس کیا جائےگا،پاکستانی کوچزکا معیاربڑھانے کی ضرورت ہے،کوچز کا معیار بین الاقوامی سطح پر لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،کرکٹ کا سمر سیزن ایبٹ آباد یا ہنزہ پر منعقد کرانے کا پلان بنایا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کمرشل ازم بڑھ گیا،اسی لئے ڈیپارٹمنٹس کرکٹ پر سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لیتے،کرکٹ کی بہتری کیلئے گراؤنڈز پی سی بی خود لے رہا ہے،پچز کے معیارکو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں گے،سب کی مشاورت سے کرکٹ کو نچلی سطح سے بہتر بنائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کرنے والے کرکٹرز میں انتخاب عالم۔ سیلم الطاف. سکندر بخت۔اقبال قاسم۔ ہارون رشید۔ صادق محمد۔ شفیق پاپا۔ سیلم یوسف۔ یاسر حمید۔یاسر شاہ۔سرفراز احمد۔اعجاز احمد۔باسط علی۔وجاہت اللہ واسطی۔عاصم کمال۔محمد سمیع۔ راشد خان۔عامر ملک۔ شفقت رانا۔ عبدالروف۔ سلمان بٹ۔اظہر خان اور اظہر محمود شامل تھے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں