Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

ڈبل ایجنٹ رابرٹ ہنسن کی امریکی جیل میں پر اسرار موت

Published

on

امریکی ایجنسی ایف بی آئی کا ایجنٹ، جو روس کے لیے بھی جاسوسی کرتا رہا، امریکی جیل میں مردہ پایا گیا۔ رابرٹ ہنسن کو کولوراڈو کی ہائی سکیورٹی جیل میں رکھا گیا تھا۔

79 سالہ رابرٹ ہنسن کو روس کے لیے جاسوسی کے عوض 1.4 ملین ڈالرز کیش، ہیرے اور روس میں کھلوائے گئے بینک اکاؤنٹس میں بھی بھاری رقم ادا کی جاتی رہی، رابرٹ ہنسن کے کیس پر 300 ایف بی آئی ایجنٹوں نے کام کیا۔ رابرٹ ہنسن کو 2002 میں غداری کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

رابرٹ ہنسن گرفتاری سے پہلے ورجینیا میں چار بیڈروم کے گھر میں اپنی بیوی اور چھ بچوں کے ساتھ مقیم تھا۔ رابرٹ ہنسن کاؤنٹر انٹیلی جنس کے شعبےمییں ہونے کی وجہ سے کلاسیفائیڈ دستاویزات تک رسائی رکھتا تھا۔ رابرٹ ہنسن نے 1985 میں روس کے لیے کام کرنا شروع کیا تھا، رابرٹ ہنسن خفیہ دستاویزات سابق سوویت یونین اور روس کو بھیجتا رہا۔

رابرٹ ہنسن نے 12 جنوری 1976 کو ایف بی آئی افسر کے طور پر کام شروع کیا تھا،رابرٹ کے متعلق شک تو تھا لیکن برسوں تک اسے پکڑا نہیں جا سکا تھا۔

1984 میں جب روس کی جاسوس آلڈرچ ہیزن ایمز گرفتار ہوئی تو ایف بی آئی کو شک ہوا کہ خفیہ معلومات اس کے بعد بھی لیک ہو رہی ہیں، اس پر تحقیقات شروع ہوئیں اور رابرٹ نظروں میں آیا۔

رابرٹ کی ریٹائرمنٹ قریب آ چکی تھی اور ایف بی آئی اسے رنگے ہاتھوں پکڑنا چاہتی تھی، اسے ایک جعلی اسائنمنٹ کے ساتھ نیا رول دے کر ہیڈکوارٹرز بلایا گیا، اس کے دفتر میں کیمرے اور مائیکروفونز چھپائے گئے تھے۔

ایک ماہ بعد ایجنٹوں کو پتہ چلا کہ رابرٹ ایک پارک میں ’ ڈیڈ ڈراپ‘ رکھنے والا ہے، ڈیڈ ڈراپ کسی کے لیے رکھا گیا ایسا پارسل ہوتا ہے جو کوئی شخص چھوڑ جاتا ہے اور اس کے جانے کے بعد کوئی آ کر اٹھا لے جاتا ہے۔18 فروری 2001 کو رابرٹ فوکسٹن پارک، ورجینیا میں خفیہ دستاویزات سے بھرا پیکٹ رکھنے گیا۔ رابرٹ کو اس پارک میں پہلے بھی باقاعدگی سے جاتا دیکھا گیا تھا۔اس بار ایف بی آئی نے اسے پیکٹ رکھنے کے بعد پارکنگ سے گرفتار کر لیا۔

رابرٹ نے دوران حراست ایف بی آئی ایجنٹوں سے سوال کیا تھا کہ انہیں اسے پکڑنے میں اتنا وقت کیوں لگا؟ رابرٹ نے ایف بی آئی کی سکیورٹی کو ناقص قرار دیا، موت کی سزا سے بچنے کے لیے تفتیش میں تعاون کیا۔

رابرٹ کے دوستوں اور ہمسایوں نے اس کی گرفتاری پر شدید حیرت کا اظہار کیا، اسے مذہبی اور سخت گیر باپ کے طور پر جانا جاتا تھا جو اپنے بچوں کو ٹی وی بھی کم دیکھنے دیتا تھا،تاہم تفتیش میں اس کا نیا روپ سامنے آیا جو برہنہ کلبوں میں جاتا تھا، جنس کا بھوکا تھا۔آن لائن ننگی تصویریں پوسٹ کرتا تھا۔

رابرٹ کی جیل میں موت کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین