ٹاپ سٹوریز
موٹر سائیکل رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کے لیے رولز تبدیل، تھری وہیلر کے طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا، پنجاب کابینہ کے فیصلے

موٹر سائیکل رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری دے دی،موٹر سائیکل رکشہ کو تھری ویلر کے طورپر رجسٹر کیاجائے گا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری دی گئی،موٹرسائیکل رکشہ کی عارضی رجسٹریشن کیلئے آرٹی اے کواسپیشل رجسٹریشن اتھارٹی کادرجہ دیا جائے گا، عارضی رجسٹریشن کےبعدموٹرسائیکل رکشےکووضع کردہ سائزاورڈیزائن کیلئے 4ماہ دیئےجائیں گے،4ماہ بعدموٹرسائیکل رکشہ فٹنس سرٹیفکیٹ ملنےکےبعد ایکسائزسےرجسٹریشن نمبرحاصل کرسکے گا
کابینہ اجلاس میں موٹرسائیکل رکشےکی رجسٹریشن کاعمل آسان اورفارم اردومیں شائع کرنے کی ہدایت کی گئی۔
کابینہ نے پنجاب میں تعمیرہونےوالی 18بڑی روڈزانفرسٹراکچرکو مستقل طورپر محفوظ بنانے کی منظوری دی،18بڑی روڈزسےحاصل ہونے والےٹول ٹیکس کومتعلقہ سڑک کی تعمیرومرمت پرہی خرچ کیاجاسکےگا۔ پنجاب کابینہ نے 18بڑی روڈز کے ٹول کی رنگ فنسنگ کی منظوری دی۔
ڈیرہ غازیخان کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی، کابینہ نے ڈیرہ غازیخان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی مینجمنٹ کیلئے انتظامی کمیٹی کی منظوری دی۔
کابینہ نے رجب طیب اردوان اسپتال مظفر گڑھ میں نرسنگ کالج کے قیام کیلئے ضروری اقدامات کی منظوری دی۔ نگران پنجاب کابینہ کی نرسنگ کالج کےآپریشنل اخراجات کیلئےایک ارب کےفنڈزکی منظوری دی۔
نگران وزیراعلیٰ نے مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوان اسپتال میں نرسنگ کلاسزجلدشروع کرنےکی ہدایت کی۔
کابینہ نے ساہیوال میں رحمت اللعالمین بلاک کوساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تبدیل کرنےکی منظوری دی۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ساہیوال میں 180بیڈزکاانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جلد فنکشنل کیاجائےگا۔
اجلاس میں داتا دربار کی تعمیر و مرمت اور توسیع کے پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی،
نگران پنجاب کابینہ نے پولیس رولز کی ذیلی شقوں میں ترامیم کی بھی منظوری دی،مینجمنٹ پے سکیلز 2023 کو وفاقی حکومت کے برابر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین11 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور