Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

روس کا پہلا تجارتی جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہو گیا،پاکستان کو روس کی مارکیٹ تک براہ راست رسائی

Published

on

پاک روس کارگو ٹریڈ کا پہلا کنٹینر ویسل شپ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

جوائنٹ وینچر کا پہلا کارگو شپ 21دن کی مسافت طے کر کی کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔

شپنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ دوطرفہ گندم اور خام تیل کی درآمدات بھی کی جائیگی

کنٹینر جہاز کرسٹل سینٹ پیٹرزبرگ نے پہلی بار پاکستان آیا ہے اور کراچی بندرگاہ 21 دنوں میں پہنچا ہے۔
تقریب میں وزیر بحری امور فیصل سبزواری بھی موجود تھے
چئیرمین مین کے پی ٹی سیدین رضا زیدی اور کونسل جنرل آندرے وکٹورووچ فیڈوروو نے اس موقع پر جہاز کو بندرگاہ پر ویلکم کیا۔
اسے حکومت کی لینڈمارک کامیابی قرار دیا۔ وزیر بحری امور فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو روسی مارکیٹ میں براہ راست رسائی حاصل ہو گی۔
اس سے پاکستان برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا،براہ راست دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ میں بھی فائدہ ہوگا،سنٹرل ایشائی سٹیٹس سے بھی تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

 

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین