Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

دستی بم حملے سے چند منٹ پہلے ثاقب نثار گھر پہنچے، پولیس نے واقعہ کی ویڈیوز حاصل کر لیں

Published

on

تحقیقاتی اداروں نے علاقے سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے کی 2 سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کر لیں۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو آتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں سی سی ٹی وی فوٹیجز رات 8 بج کر 37 منٹ سے 8 بج کر 41 منٹ کے درمیان کی ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس کو سابق چیف جسٹس کے گھر دستی بم حملے کی اطلاع 8 بج کر 40 منٹ پر ملی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی بہو دھماکے سے 15سیکنڈ پہلے متاثرہ گاڑی کے قریب سے گزری تھی، ثاقب نثار اسی کار پر چند منٹ پہلے ڈاکٹر سے چیک اپ کے بعد گھر پہنچے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس نے ابھی تک کسی کو مورد الزام نہیں ٹہرایا، ان کے گھر پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا کریکر سابق چیف جسٹس کے گیراج میں گرا اور وہاں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا، دھماکے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کے اہلِ خانہ محفوظ ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین