Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سعودی جنرل ایوی ایشن کا ملتان ایئر پورٹ کا دورہ

Published

on

سعودی جنرل ایوی ایشن گاکا سکیورٹی ٹیم نے ملتان ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق سعودی جنرل ایوی ایشن ‘گاکا’ کی سکیورٹی ٹیم نے بدھ کو ملتان ائرپورٹ کا دورہ کیا، ملتان ایئرپورٹ پہنچنے پر سعودی سیکیورٹی ٹیم کو بریفنگ دی گئی۔

‘گاکا’ سیکیورٹی ٹیم نے ملتان ائرپورٹ ٹرمینل عمارت کا معائنہ کیا،وفد نے اے ایس ایف سرچ اورنجی کارگوکمپنی کے سکیورٹی انتظامات کو بھی دیکھا۔

سعودی وفد نے ائرپورٹ کے حفاظتی حصار یا پیرامیٹر کا جائزہ بھی لیا،سعودی ‘گاکا سیکورٹی وفد نے کیٹرنگ کمپنی کے سیکیورٹی اقدامات کی جانچ پڑتال بھی کی

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین