Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

سعودی وزیر خارجہ ہفتہ کو تہران کا دورہ کریں گے

Published

on

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ہفتہ کو ایران کا دورہ کریں گے۔

ایران کی نیم سرکاری خبرایجنسی تسنیم کے مطابق سعودی وزیر خارجہ دورہ تہران کے دوران ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایران اور سعودی عرب نے چین کی ثالثی میں اس سال مارچ میں تعلقات بحالی پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات سعودی عرب میں شیعہ عالم دین شیخ النمر کو سزائے موت اور اس کے نتیجے میں تہران میں سعودی سفارتخانے پر مشتعل مظاہتین کے حملے کے بعد منقطع ہو گئے تھے۔

شام، لبنان اور یمن کے معاملات بھی دونوں ملکوں کے درمیان معاندانہ روئیے کی وجہ بنے رہے۔ ایران نے 7 جون کو ریاض میں باضابطہ طور پر سدفارتخانہ دوبارہ کھول لیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین