Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے آج اسلام آباد میں دوسری بیٹھک

Published

on

بلوچستان میں نگران وزیر اعلی کی نامزدگی کا آج آخری روز ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو اورقائد حزب اختلاف ملک اسکندر کاکڑ کے درمیان آج اسلام آباد میں دوسری ملاقات طے ہے۔

وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان اس سلسلے میں پہلی بالمشافہ ملاقات گزشتہ شب ہوئی تھی۔ پہلی بالمشافہ ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے معاملے پرپیش رفت نہیں ہوئی تاہم آج رات ان دونوں کے درمیان دوبارہ ملاقات ہوگی۔

آئین کے مطابق وزیراعلیٰ اورقائد حزب اختلاف کے پاس نگراں وزیراعلی کی تقرری کا معاملہ طے کرنے کے لیے آج آخری دن ہے اگر وہ آج نگراں وزیر اعلی پر متفق نہیں ہوسکے تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ایک ہفتے سے زائد عرصے سے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ وہ بلوچستان اسمبلی اور کابینہ کے الوداعی اجلاسوں میں بھی شرکت کے لیے نہیں آئے۔

حزب اختلاف کے رکن نے یہ بھی بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پروزیراعلیٰ نے پہلے قائد حزب اختلاف کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی تھی لیکن قاَئد حزب اختلاف نے یہ کہا تھا کہ بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پراصولاًبلوچستان میں بات ہونی چاہیے ۔ لیکن وہ دو روز قبل جمیعت العلماء اسلام کی تنظیمی معاملات کے سلسلے میں قائد حزب اختلاف ملک اسکندر کاکڑاسلام آباد گئے جہاں وزیر اعلیٰ کی درخواست پروہ گزشتہ شب وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین