تازہ ترین
کلائمیٹ چینج اتھارٹی تشکیل نہ دینے پر سیکرٹری کلائمیٹ چینج عدالت طلب، توہین عدالت کارروائی کا عندیہ
سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کیس میں 30 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،سپریم کورٹ نے سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا،سپریم کورٹ کا حکم نامہ میں کہنا ہے کہ یکم جولائی کو پندرہ دن میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی فعال کرنے کا حکم دیا تھا،مون سون سیزن شروع ہو چکا اس لئے عدالت جلد اتھارٹی فعال دیکھنا چاہتی ہے،15 اگست تک اتھارٹی فعال نہ ہوئی تو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ میں کہا کہ وزارت کلائیمیٹ چینج اتھارٹی فعال کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،15 اگست تک اتھارٹی فعال نہ ہوئی تو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
سپریم کورٹ کے آرڈر میں کہا گیا کہ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی سے جواب لیا جائے گا کہ کیوں کہ ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے قانون سات سال پہلے بنا لیکن اتھارٹی آج تک قائم نہ ہوسکی۔
عدالت نے قرار دیا کہ سیکرٹری کلائیمیٹ چینج موسمیاتی تبدیلی سے درپیش چیلنجز اور نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ نہ کرسکے،چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ صوبے میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کوئی پالیسی موجود نہیں،پنجاب حکومت نے پالیسی سازی کیلئے ایک ماہ کی مہلت مانگنے کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔
حکم نامہ میں کہا گیا کہ -چیف سیکرٹری سندھ نے صوبائی حکومت کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا،سندھ حکومت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کافی متحرک نظر آتی ہے۔
عدالت نے وفاقی حکومت کے معاملے پر اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر معاونت کی ہدایت کر دی۔
-
کھیل10 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل12 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان5 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی