Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کی نگران حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی نگران  حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست کا عبوری تحریری حکم جاری کر دیا. عدالت نے الیکشن سے جواب مانگ لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا جس میں پنجاب میں نگران حکومت کی معیاد ختم ہونے کے باوجود ان کے کام کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ پنجاب حکومت نے نشاندہی کی کہ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں ہوا. عدالت نے سرکاری وکیل کی نشاندہی پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے اور الیکشن کمیشن  کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ داخل  کرانے کی ہدایت کی۔

درخواست گزار آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے اعتراض اٹھایا کہ پنجاب کی نگران حکومت کی معیاد ختم ہوگئی ہے اس لیے اسے کام کرنے سے روکا جائے. درخواست پر مزید سماعت 7ستمبر کو ہوگی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین