Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سینیٹر انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہوں گے، شہباز شریف اور راجہ ریاض کا اتفاق

Published

on

نگران وزیراعظم کے لیے سینیٹر انوارالحق کاکڑ کے نام پر وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اتفاق کر لیا ہے۔

اس بات کا اعلان اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے خود کیا۔ راجہ ریاض نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے  نام پر اتفاق رائےہوگیا ہے،جو بھی وزیراعظم ہو چھوٹے صوبے سے ہو،انوارالحق کاکڑ کے نام  پر اتفاق ہوا ہے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہوں گے اور وہ کل تک نگران وزیراعظم کا حلف اٹھا لیں گے۔وزیراعظم نے میرے دیئے ہوئے نام پر اتفاق کیا ہے۔ وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔

انوارالحق کاکڑ مارچ 2018 میں آزاد حیثیت سے بلوچستان سے سینیٹر منتخب ہوئے۔ 2018 میں ہی بلوچستان عوامی پارٹی لانچ ہوئی اور وہ اس جماعت کے بانی رکن ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی بنیاد مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے باغی ارکان نے رکھی تھی۔

بلوچستان عوامی پارٹی 2018 کے الیکشن میں بلوچستان کی بڑی جماعت بن کر ابھری اور مخلوط حکومت تشکیل دی۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے تھے۔

سینیٹر انوارالحق کاکڑ کے حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ اس سال جون میں سابق وزیراعلیٰ جام کمال اور سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے مریم نواز سے ملاقات بھی کی تھی۔

جام کمال کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان اور سابق ایم پی اے اختیار ولی نے بھی مریم نواز سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔

سینیٹر انوارالحقو کاکڑ بلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے اور بلوچستان میں ملک دشمن سرگرمیوں کے متعلق ان کا رویہ سخت تھا اور انہیں کچھ حلقے سٹیبلشمنٹ کا آدمی بھی کہتے رہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین