Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

شہباز شریف صوبے کے واجبات دیں ورنہ آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے، علی امین گنڈاپور

جہاں بھی 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے پارلیمنٹیرین خود گرڈ اسٹیشن جاکر بجلی بحال کردیں

Published

on

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاق نے  خیبر پختونخوا کا پیسہ نہ دیا تو آئی ایم ایف کو بتائیں گے پیسہ ہمارےنام پرلیتےہیں مگردیتےنہیں،اگر نیشنل گرڈ سے بجلی کم کی گئی تو بجلی بندکردوں گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا خیبرپختونخوا سےزیادتی کررہا ہے،وفاقی حکومت میں لوگ مینڈیٹ چوری کرکے بیٹھے ہیں،اگر نیشنل گرڈ سے بجلی کم کی گئی تو بجلی بندکردوں گا،عوام سے کہتا ہوں واپڈا کے کسی اثاثے کو نقصان نہیں پہنچانا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 12گھنٹےسے زائد لوڈشیڈنگ کسی فیڈر پر نہیں ہونی چاہئے،وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی،ڈیڈلائن پوری ہونے پر وفاقی وزیرتوانائی کو فون کیا مگر جواب نہیں دیا گیا،وفاق کے ذمہ خیبرپختونخوا کے 16 ارب روپے واجب الادا ہیں،ہمیں عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت سے دوبارہ بات کریں گے اور مسائل سے آگاہ کریں گے،وزیراعظم نے کہا مجھے آپ کے صوبے کی سپورٹ چاہئے،وزیراعظم شہبازشریف سے آخری بار کہتا ہوں ہمیں صوبے کا پیسہ دیں،خیبرپختونخواکاپیسہ نہ دیاتوآئی ایم ایف کوبتائیں گے پیسہ ہمارےنام پرلیتےہیں مگردیتےنہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں اپنے صوبے کا حق لینا ہے،ہمیں اپنا حق لینےسے کوئی نہیں روک سکتا،صوبےکےتمام پارلیمنٹیرینز واپڈا گرڈ جاکر بجلی بحال کردیں،جہاں بھی 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے پارلیمنٹیرین خود گرڈ اسٹیشن جائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین11 گھنٹے ago

ٹیکس اہداف کی صورتحال تسلی بخش نہیں، شرائط پوری نہ ہوئیں تو منی بجٹ لانا پڑے گا، آئی ایم ایف

Uncategorized12 گھنٹے ago

قریبی دفاعی تعاون کے لیے جرمنی اور برطانیہ کے مشترکہ دفاعی اعلامیہ پر دستخط

تازہ ترین12 گھنٹے ago

یورپ کے دفاع کے کئی کمزور پہلو نیٹو کے لیے باعث تشویش

تازہ ترین12 گھنٹے ago

نیتن یاہو کے کانگریس کے خطاب سے پہلے مظاہرے، کئی ارکان کانگریس کا شرکت نہ کرنے کا اعلان

پاکستان15 گھنٹے ago

پنجاب اسمبلی کے سامنے پی ٹی آئی کا احتجاجی کیمپ، نیلی پری نے اداکار طاہر انجم کو روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ہمارا کوئی تعلق نہیں، اپوزیشن لیڈر

Uncategorized15 گھنٹے ago

تمام سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر متفق

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ایجنڈے کے تحت بیانیہ بنایا گیا کہ میں نے جی ایچ کیو پر احتجاج کے لیے اکسایا، عمران خان

تازہ ترین16 گھنٹے ago

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

مقبول ترین