ٹاپ سٹوریز
وہ صرف 47 سال کی ہے، بھوک نہ لگنے کی بیماری ہے اور کینیڈا کی حکومت اسےمرنے کی اجازت جلد دے دے گی
لیزا پاؤلی مرنا چاہتی ہے۔
کئی دہائیوں سے بھوک نہ لگنے کی بیماری’ انورکزیا ‘ کی شکار کینیڈا کی 47 سالہ لیزا پاؤلی کہتی ہیں ان کا اپنے جسم کے ساتھ رشتہ 8 سال کی عمر سے ہی ٹھیک نہیں رہا۔
ان دنوں لیزا پاؤلی کا وزن 92 پاؤنڈ ہے اور وہ کہتی ہے کہ کئی دنوں تک ٹھوس غذا کے بغیر بھی رہ سکتی ہے، وہ اس قدر کمزور ہے کہ گھر کا سودا سلف مارکیٹ سے اٹھا کر گھر تک نہیں پہنچ سکتی اور اسے راستے میں بار بار رکنا پڑتا ہے۔
ان حالات سے مایوس لیزا پاؤلی کہتی ہیں کہ ہر دن جہنم کی مانند ہے،میں تھک چکی ہوں، ہر حربہ آزما کر دیکھ لیا، لگتا ہے میں اپنی زندگی جی چکی، اب بس۔
لیزا پاؤلی کو مرنے کے لیے ابھی طبی مدد نہیں مل سکتی۔
مارچ 2024 میں کینیڈا میں وہ قانون نافذ ہوگا جس کے تحت پاولی جیسے ذہنی امراض کے شکار افراد کو ان کی مرضی سے موت کے لیے طبی مدد دی جا سکے گی۔
کینیڈا نے 2016 میں ناقابل علاج امراض، جن کا نتیجہ یقینی موت ہے، میں مبتلا افراد کو موت میں طبی مدد دینے کو قانونی قرار دیا تھا بعد میں اس قانون کو ناقابل علاج امراض ( جن میں موت یقینی نہیں) تک توسیع دے دی تھی۔
موت کے لیے طبی مدد دنیا کے ایک بڑے حصے میں بالکل انوکھا تصور ہے لیکن اس کے حامی کہتے ہیں کہ یہ ان کی ذاتی خودمختاری کا معاملہ ہے۔
موت کے لیے طبی مدد کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس سے معذور افراد کو خطرات لاحق ہیں، انہیں پہلے ہی سوشل سروسز تک رسائی مشکل ہے ان حالات میں اس کا انتخاب کرنے والوں کی تعداد بڑھ جائے گی۔
کینیڈا میں 2021 میں 10 ہزار 64 افراد نے طبی مدد کے ساتھ موت کا انتخاب کیا جو کینیڈا میں سالانہ شروح اموات کا 3.3 فیصد ہے،ہالینڈ میں یہ شرح 4.5 فیصد اور بیلجیئم میں یہ شرح 2.4 فیصد ہے، ان دونوں ملکوں نے 2002 سے موت کے لیے طبی مدد کو قانونی قرار دیا تھا۔
طبی امداد کے ساتھ 30 ہزار اموات
کینیڈا میں 2016 سے اب تک طبی مدد کے ساتھ اموات کی تعداد 30 ہزار ہے، اور صرف 2021 میں یہ تعداد 10 ہزار ہے جب طبی مدد کے ساتھ موت کے قانون میں تبدیلی کی گئی۔
طبی مدد کے ساتھ موت کا طریقہ کار صرف ان افراد کے لیے ہے جنہیں کینیڈا کے ہیلتھ کیئر پروگرام سے طبی سہولیات میسر ہیں، طبی مدد کے ساتھ موت کے لیے تحریری درخواست، دو ڈاکٹرز کی طرف سے مریض کی حالت کی جائزہ رپورٹ، اگر اپنی طبعی موت کے قریب نہیں تو ایک سپیشلسٹ ڈاکٹر کی رپورٹ لازمی ہے۔ طبی مدد اس طرح ہے کہ مریض کو اس گھر پر جاکر ایک انجیکشن دے دیا جاتا ہے۔
اب کینیڈا کی پارلیمان 18 سال سے کم عمر مگر میچور افرادکے لیے بھی اس کی اجازت کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔
الزائمر اور اس جیسے دیگر امراض کے لیے کیوبس کی حکومت نے 7 جون کو ایک قانون منظور کیا جس کے تحت طبی مدد کے ساتھ موت کے لیے ایڈوانس درخواست کی جا سکے گی اورمریض جب اس سٹیج پر پہنچ جائے گا، جس کا درخواست میں ذکر ہے تو اسے طبی مدد مہیا کر دی جائے گی۔
کینیڈا میں طبی مدد کے ساتھ موت کے حق میں مہم چلانے کے لیے ایک تنظیم قائم ہے جس کا نام ’ عزت کے ساتھ موت‘ ہے، اس تنظیم نے اس سال 10 ہزار افراد سے حکومت کو خطوط لکھوائے ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایڈوانس درخواست کی اجازت کا قانون کینیڈا بھر کے لیے منظور کیا جائے۔
لیزا پاؤلی نے موت کے لیے طبی مدد کے خیال پر پہلی بار اپریل 2021 میں اپنے نفیاتی امراض کے ڈاکٹر کے ساتھ بات کی، یہ ڈاکٹر موت کے لیے طبی مدد کے پینل پر بھی کام کرچکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ لیزا پاؤلی نے کئی طرح کے علاج کرائے، دو بار ہسپتال داخل رہی، انتہائی اعلیٰ معیار کے علاج کرائے گئے لیکن وہ ٹھیک نہیں ہو سکی۔ ڈاکٹر نے پاؤلی کو بتایا کہ ابھی کینیڈا کے قانون میں تبدیلی تک وہ اس سہولت کی مستحق نہیں۔
لیزا پاؤلی کہتی ہے کہ جونہی قانون تبدیل ہوا اور وہ اس کی مستحق ٹھہری تو فوری درخواست دائر کرے گی۔
لیزا پاؤلی نے طبی مدد کے ساتھ موت کا خیال جب اپنی والدہ کے سامنے پیش کیا تو ان کی والدہ کے مطابق ان کی تو سانس ہی جیسے رک گئی، لیزا کی والدہ کہتی ہیں کہ انہوں نے بیٹی کے ساتھ اس پر جب تفصیل سے بات کی تو اس نے کہا کہ وہ اس بیماری کے ساتھ نہیں جی سکتی۔
لیزا کی والدہ کہتی ہیں کہ لیزا کی زندگی ہے، اس کا فیصلہ ہے، مجھے شاید اس کے بغیر ہی زندہ رہنا پڑے گا۔
طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ذہنی امراض کو اس قانون کا حصہ نہیں ہونا چاہئے، کوئی کیسے فرق کرے گا کہ کوئی خودکشی پرمائل ہے یا واقعی اسے موت کے لیے طبی مدد کی ضرورت ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی