Uncategorized
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کا نام فائنل ہو گیا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئے آج شیر افضل مروت کا نام فائنل کرلیا گیا ہے، ان کا نام فائنل ہونے پر اب تمام تنازعات ختم ہوچکے ہیں۔ ہمارے کسی کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہیں اگر ہوئے تو سب کو بتائیں گے۔
شیر افضل مروت اور دیگر وکلاء کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے انتظار پنجوتھہ کو آج بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی، وہ ہمارے فوکل پرسن ہیں، انہیں اجازت نہ دینے پر عمران خان نے بھی احتجاج کیا۔نیب نے جس کیس میں عمران خان کو بند رکھا ہے، وہ بے بنیاد ہے۔نیب کا ادارہ عمران خان کو سزا کیلئے بنایا گیا، نیب کے تمام کیسز ہمارے خلاف ہیں، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور زرداری کو چھوٹ ہے۔ایف آئی اے اور نیب کیسز جو شہباز شریف کے خلاف تھے وہ ختم ہوگئے۔نیب کیسز ختم کر کے نواز شریف کو کلین چٹ دی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم الائنس کے ساتھ احتجاج کرنے جارہے ہیں اور وہ جاری رہے گا۔ پیپلز پارٹی اور ان کے سیاسی ونگ کے علاوہ سب کے ساتھ بات ہو سکتی ہے۔ ہمارا احتجاج عدلیہ کی بحالی اور قانون اور آئین کی بالادستی کے لئے ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف فارم 45 پر اپنی سیٹ ہار چکے ہیں۔ لاہور کے احتجاج میں سلمان اکرم راجہ کا اہم کردار ہوگا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان ہمارے چیرمین ہیں اور وہ تاحیات ہمارے چیرمین رہیں گے۔ مولانا فضل الرحمن کیساتھ احتجاج کے حوالے سے ہماری بات چیت چل رہی ہے۔ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے۔ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ ہم پرامن احتجاج کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم پر مقدمات درج کیئے جاتے ہیں۔ہم اپنے حقوق کیلئے نکلتے ہیں، پھر بھی ہمیں روکا جارہا ہے۔ہماری جماعت واحد سیاسی جماعت ہے جس میں سب کو بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے پاس پنجاب میں 107 سیٹیں ہیں،کے پی کے میں ہماری حکومت ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی بہت ضروری ہے، ہماری کوشش تھی وہ عید سے قبل رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی اب مئی میں اڈیالہ جیل سے رہا ہوں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین11 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور