Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

شعیب اختر کو سب کچھ ماں کی دعا سے ملا،ثقلین مشتاق نے شعیب اختر کا قصہ شئیر کر دیا

Published

on

قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری آف اسپنر ثقلین مشتاق نے راولپنڈی ایکسپریس کا دلچسپ قصہ شئیر کر دیا،حالیہ پوڈکاسٹ میں ثقلین مشتاق سے جب   شعیب اختر کے بارے میں سوال پوچھا گا تو انہوں نے کہا کہ “شعیب اختر اور میں انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے اور شعیب کی امی کا فون آیا کہ  جس خصوصی گندم کا آٹا وہ کھاتی ہے وہ ان کو نہیں مل رہا،شعیب اختر ایک دم سے پریشان ہو گئے اور فوراً انگلینڈسے واپس پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور اگلی ہی فلائٹ سے پاکستان آئے والدہ کیلئے خصوصی آٹے کا بندوبست کرکے  اگلے ہی دن واپس انگلینڈ آگئے”

ثقلین مشتاق نے جب یہ بات اپنے کاؤنٹی کرکٹ کے کھلاڑیوں سے شئیر کی تو وہ شعیب اختر سے بہت متاثر ہوئے اور شعیب کو”Great Son” کا  لقب دیا ۔

شعیب اختر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ ان کو جو کچھ بھی ملا ہے وہ ان کی والدہ کی دعاؤں کی وجہ سے ملا ہے۔

دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ”شعیب اختر”  کو دنیا راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانتی ہے وہ دنیا ئے کرکٹ کے تیز ترین بالر ہونےکا اعزاز بھی اپنے پاس رکھتے ہیں  ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین