Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

ہالی وڈ فلم گلیڈی ایٹر کے سیکوئل کی مراکش میں شوٹنگ،سیٹ پر حادثہ، 6 افراد زخمی

Published

on

ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم گلیڈی ایٹر  2 کی شوٹنگ جاری ہے، مراکش میں ہونے والی شوٹنگ کے دوران ایک حادثہ پیش آیا جس میں فلم کے  عملے کے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

سیٹ پر دھماکہ:

فلم کی پروڈکشن کرنے والی کمپنی ’پیراماؤنٹ پکچرز‘  کے بیان کے مطابق سیٹ پر پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا  اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد  خطرے سے باہر ہیں اور انہیں ابتدائی طبی امداد دی جاچکی ہے،برطانوی اخبار “The Sun” کی خبر کے  مطابق  فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر دھماکہ ہوا جس میں 6 افراد زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سیٹ پر پیش آنے والے اس حملے میں پروڈکشن ٹیم سمیت   فلم کے لیڈنگ اسٹار ز  کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔

اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  اس خوفناک منظر کے دوران سیٹ پر آگ کا ایک بڑا گولہ بھڑک اٹھا اور اس کی زد میں  عملے کے کافی افراد آگئے، اس حادثے کو فلم انڈسٹری میں گزشتہ کئی سالوں کے دوران سب سے بڑا حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔

ترجمان پیراماؤنٹ کا بیان:

پروڈکشن کمپنی پیراماؤنٹ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دوران شوٹنگ تمام پروڈکشنز  عملے اور اداکاروں کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے اور ان کی صحت اور حفاظت کے لیے تمام اقدامات پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے، اسیلئے حادثے کے وقت ، ایمبولینسز اور طبی خدمات کی ٹیموں کے علاوہ سکیورٹی ٹیم بھی موجود تھی جس نے فوراً زخمی افراد کو طبی امداد دی اور حادثے کا شکار افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

2000 میں ریلیز ہونے والی گلیڈی ایٹر:

سن  2000 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم گلیڈی ایٹر 12 بار آسکر کیلئے نامز ہوئی اور 5 بار آسکر اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین