ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

ڈرامہ مینٹل پیس 6 دسمبر سے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں پیش کیا جائے گا

کرشن چندرکے ناول سے ماخوذ ڈرامہ مینٹل پیس 6دسمبرسے...

ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت، مقدمہ کیا تھا؟

ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت...

العزیزیہ ریفرنس، جس میں نواز شریف کی بریت ابھی باقی ہے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دسمبر 2018 میں...

آرٹس کونسل کراچی میں تھیٹر فیسٹیول کے 8ویں روز “Both Sit in Silence for a While” پیش کیا گیا

 آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے جاری “پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے آٹھویں روز ” بوتھ سٹ ان سائلنس فار اوہیل“ پیش کیا گیا، جس میں معروف فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 کنول کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بنائے گئے کھیل میں علی جونیجو اور راستی فاروق نے بہترین ادا کاری کا مظاہرہ کیا، شو میں میاں بیوی کے دو کرداروں کو دکھایا گیا ہے جو جلد اپنی راہیں جدا کرنے والے ہیں۔

اس انگلش شو میں جوائے لینڈ فلم میں کام کرنے والے اداکار علی جونیجونے شوہر جبکہ راستی فاروق نے بیوی کا کردار نبھایا۔ ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ میں پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ ثانیہ سعید نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بہت سالوں بعد ایسا ممکن ہوا ہے کہ ہمیں بین الاقوامی ڈرامے دیکھنے کو موقع مل رہے ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے، جرمن اور امریکی تھیٹر گروپ کے علاوہ دیگر ممالک کی ورکشاپ کا سلسلہ جاری بھی رہنا چاہیے ، ایک آرٹسٹ کے لیے یہ بہت ضروری ہوتا ہے کہ ہم ان کے تجربے سے استفادہ کرتے رہیں ۔

آصف شاہد
آصف شاہد
پچیس سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، اردو کرانیکل کے ایڈیٹر ہیں، اس سے پہلے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے مختلف حیثیتوں سے منسلک رہے، خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر رہے، ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں، ادب اور تاریخ سے بھی شغف ہے۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: