معروف گلوکار جواد احمد نے اپنا مشہور گیت دوستی ری میک کرلیا،بادشاہی مسجد،شاہی قلعہ اور مینار پاکستان سمیت دیگر تاریخی عمارتوں پر ریکارڈنگ کی گئی۔
گلوکار جواد احمد نے اپنے ماضی کے مشہور ومعروف ملی نغمے دوستی کو یوم آزادی کی مناسبت سے ری میک کیا ہے،گانے کی ریکارڈنگ بادشاہی مسجد،شاہی قلعہ،مینار پاکستان سمیت دیگرتاریخی عمارتوں پر کی گئی ہے،گانے کی آڈیو کو دوبارہ ریکارڈ کروایا گیا ہے،
گلوکار جواد احمد کے مطابق گانے میں محبت و اخوت کا درس دیا گیا ہے،جشن آزادی کی خوشیوں کے حوالے سے گانے کی ازسرنو فلمبندی ایک ادنیٰ سی کاوش ہے،14 یوم آزادی ملی یکجہتی اور تجدید کا دن ہے۔