ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

فلم باربی پر کویت میں پابندی، لبنان میں پابندی کے مطالبات

باربی فلم پر کویت میں پابندی عائد کر دی گئی ہے اور فلم کی سماجی اقدار پر عرب دنیا میں تنقید کے بعد لبنان میں پابندی کے مطالبات سامنے آئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ کویت نے پابندی کا فیصلہ “عوامی اخلاقیات” کے تحفظ کے لیے کام کیا۔ لبنان کے وزیر ثقافت نے فلم پر “ہم جنس پرستی کو فروغ دینے” کا الزام لگایا۔

تاہم سعودی عرب سمیت خطے کے قدامت پسند ممالک میں بلاک بسٹر فلم کو دکھایا جا رہا ہے۔ فلم نے ریلیز کے چند ہی ہفتوں میں دنیا بھر ایک ارب ڈالرز میں سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔

کویت کے فلم سنسر بورڈ کے سربراہ کہا کہ عام طور پر بورڈ ان فلمی مناظر کو کاٹ دینے کے لیے کہتا ہے جو ان کے ملک کی ثقافت کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ لیکن جب فلم کے مناظر ایسے طرز عمل کو فروغ دیتے ہیں جو ریاست کے خیال میں ناقابل قبول ہے، تو ان پر مکمل پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔

کویتی وزارت اطلاعات کے ترجمان نے کہا کہ فلم ” ایسے خیالات اور عقائد کو عام کرتی ہے جو کویتی معاشرے اور امن عامہ کے لیے اجنبی ہیں۔”

بدھ کو لبنان کے وزیر ثقافت محمد مرتضیٰ نے وزارت داخلہ سے کہا کہ وہ باربی پر پابندی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ فلم “ہم جنس پرستی  کو فروغ دیتی ہے… باپ کی سرپرستی کو مسترد کرنے کی حمایت کرتی ہے، ماں کے کردار کو مجروح کرتی ہے اور اس کا مذاق اڑاتی ہے، اور شادی اور خاندان رکھنے کی ضرورت پر سوال اٹھاتی ہے”۔

لبنان کی حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ ہم جنس پرستی لبنانی معاشرے کے لیے ایک “فوری خطرہ” ہے اور حکام سے ایسے واقعات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے جو اسے فروغ دیتے نظر آتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d