فنکار فورم اور آرٹس کونسل کراچی کے اشتراک سے جمعہ 24 نومبر کو آرٹس کونسل کراچی کے اوپن ائر تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ،پیار کبھی نہ کرنا، پیش کیا جائے گا۔
ڈرامے کا اسکرپٹ تقسیم کرنے کی تقریب آرٹس کونسل کراچی کے گل رنگ میں منعقد کی گئی، تقریب سے فلم ڈائریکٹر جاوید سجاد، پروڈیوسر وجیہہ فاروقی، ساجد علی خان ، محمد علی نقوی ،عابد نوید، آدم راٹھور، نذر حسین، شکیل شاہ، ایم صدیق راجہ، افضال وراثی نے بھی اظہار خیال کیا۔
تقریب میں معروف اداکارہ و پروڈیوسر ستارہ زیدی، ایم جمیل راہی، جاوید اختر، عمران میمن، نعیم احمد، بھی موجود تھے۔
ڈرامہ پروڈیوسر وجیہہ فاروقی نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ڈرامہ ،پیار کبھی نہ کرنا، کی کاسٹ میں شامل معروف فنکار سیلم آفریدی، شانزے، ناصرہ نور، کمال ادریس، شکیل شاہ، ستارہ زیدی، شہباز صنم، ارما احمد، ہنی خان،شاہد رانا، اور ملتان اسٹیج کی معروف فنکارہ سویرا ہاشمی کو ڈرامہ کا اسکرپٹ دیا گیا۔