ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا...

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو...

مصنوعی ذہانت پر بنی پاکستانی فلم ’ ٹائم سینٹیس‘ سائنس فکشن فیسٹیولز میں بھیجی جائے گی

مصنوعی ذہانت پرمبنی ڈائریکٹرخالد حسن خان کی مختصردورانیے کی پاکستانی فلم”ٹائم سینٹنس”،سائنس فکشن فیسٹیولز میں بھیجی جائےگی،فلم میں مشینی جج پہلی سماعت پرہی اپنا فیصلہ سنادیتاہے۔

آؤٹ فیلڈ پروڈکشنز کے بینر تلے مختصر دورانیہ کی فلم “ٹائم سینٹنس”، مستقبل بعید کے دورکا ایک سائنس فکشن کورٹ روم ڈرامہ ہے،جہاں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے جج کے سامنے ٹائم ٹریول  کے ایک ملزم پر مقدمہ چل رہا ہے،ریاستی وکیل دیاجیت سنگھ ، ملزم ہارون سے کہتا ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت سے بنایا گیا،مشینی جج پہلی سماعت پر اپنا فیصلہ سناتا ہے،ملزم  کو حیران دیکھ کراس کا، دفاعی وکیل،جان آرک انکشاف کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے انسان انصاف کےامورمیں بھی اپنی فیصلہ سازی کی طاقت بہت پہلے کھو چکے ہیں،ہارون عدالتی کارروائی کے بارے میں متجسس اور حیران ہے کہ کس نے ایک مشین کو جج مقرر کیا ہے۔

شمیم شیرازی،داراشکوہ ہاشمی،سید معاذ شاہ، محمد علی شیخ اورطلال فرحت کاسٹ میں شامل ہیں،مختصردورانیے کی فلم کو نامورشاعرذوالفقارعادل نےتحریر کیا ہے۔

فلم کے پروڈیوسراور ڈائریکٹرخالد حسن خان ہیں،جنہوں نے اپنے مختلف فکشن اورنان فکشن پروجیکٹس پربین الاقوامی فلم سرکٹ سے 24سے زیادہ ایوارڈز جیتے ہیں،”ٹائم سینٹنس” کو فلم مختلف سائنس فکشن فلم فیسٹیولز میں بھیجنے سے قبل پاکستان میں پریس شوکے دوران اسکریننگ کے لیے پیش کی گئی۔

ساجد خان
ساجد خان
ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: