جشن آزادی کے حوالے سے پاکستان کی معروف کمپنی ہیرا گولڈ نے حسب روایت ہر سال کی طرح اس سال بھی 14 اگست جشن آزادی کی مناسبت سے معروف گلوکار طفیل سجرانی کی مدھر آواز میں ایک خوبصورت گیت ” سوہنا لگدا اے پاکستان” ریلیز کردیا۔
طفیل سنجرانی کے گیت کو پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی مقبولیت حاصل ہورہی ہے گلوکار طفیل سجرانی نے خوبصورت انداز سے مذکورہ گیت کو گایا ہے۔
گیت کی شاعری لاجواب ہے اور اسے شوٹ بھی بے حد خوبصورت انداز سے کیا گیا ہے۔ گلوکار طفیل سجرانی کے کریڈٹ پر ایک اور اچھے گیت کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ہیرا گولڈ کے روح رواں آصف ہیرا کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ہر سال باقاعدگی سے ہم نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی یوم جشن آزادی پر ایک خوبصورت گیت معروف گلوکار طفیل سجرانی کی آواز میں تیار کیا ہے جس کو عوام میں پزیرائی مل رہی ہے