ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

علی سیٹھی کا مبینہ شوہر سلمان طور کون ہے؟

افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ’پسوڑی‘ سے شہرت پانے والے گلوکار علی سیٹھی نے مبینہ طور پر سلمان طور نامی شخص سے شادی کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی یہ افواہیں اگر درست ہیں تو یہ پاکستان کی معروف شخصیات میں پہلی ہم جنس پرست شادی ہوگی۔

سوشل میڈیا پر علی سیٹھی، نجم سیٹھی، پسوڑی اور ایل جی بی ٹی سمیت کئی ٹرینڈز میں گرما گرم بحث چل رہی ہے، کئی سوشل میڈیا صارفین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ علی سیٹھی کا مبینہ شوہر سلمان طور کون ہے؟

علی سیٹھی

موسیقی سے شہرت پانے کے علاوہ، علی سیٹھی، معروف صحافی اور سیاسی شخصیت نجم سیٹھی کے بیٹے اور اداکارہ میرا سیٹھی کے بھائی کے حوالوں سے بھی جانے جاتے ہیں۔ علی سیٹھی کو ان کے آفیشل وکی پیڈیا پیج پر ہم جنس پرست قرار دیا گیا ہے اور وہ ان چند پاکستانی فنکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کھل کر یہ شناخت اپنائی۔

سلمان طور

40 سالہ سلمان طور پاکستان نژاد امریکی ہیں اور پیشے کے اعتبار سے مصور ہیں، ان کی تصویروں میں جنوبی ایشیا میں پیدا ہونے والے نوجوانوں کی تصوراتی زندگی کی عکاسی ہوتی ہے جو نیویارک یا جنوبی ایشیا کے پس منظر میں دکھائی جاتی ہے۔ سلمان طور نیویارک میں ہی رہتے اور کام کرتے ہیں۔

پرانی محبت

امریکی اخبار نیویارکر میں 2022 میں ایک مضمون میں سلمان طور نے لکھا کہ وہ 2004 کے موسم گرما میں  لندن گئے، جہاں ان کی ملاقاتیں کلیان، علی سیٹھی، اعجازالدین سے ہوئیں اور ان سب نے وہاں ڈیٹ کیا لیکن وہ ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹ نہیں کر رہے تھے۔

سلمان طور نے لکھا کہ پھر چھ سال بعد تبدیلی آئی اور علی سیٹھی، سلمان طور نے محسوس کیا کہ وہ ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں، اگرچہ نیویارک میں وہ الگ الگ اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں لیکن ان کا تعلق بہت گہرا ہے۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d