Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کراچی میں سگنیچر گالف کورس” فیئر ونڈز “ کا منصوبہ، معاہدے پر دستخط

Published

on

گالف اور گالفرز کی ترقی کے لیے ڈی ایچ اے سٹی کراچی نے فالڈو ڈیزائن سگنیچر گالف کورس دی” فیئر ونڈز “ متعارف کرا دیا۔

فیئر ونڈ گالف کورس اور کنٹری کلب کا قیام ڈی ایچ اے سٹی میں ہوگا جس کوسرنک فالڈو کے ڈیزائن کے مطاق تیار کیا جائے گا۔

 

فالڈو  ڈیزائن گالف کورس ڈیزائن میں سرفہرست ہے جس میں دنیا کے بہترین گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور سر نک فالڈو کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط کیئے گئے۔

اس موقع پر  فیئر ونڈز گالف کورس اینڈ کنٹری کلب کے آفیشیل لوگو کی رونمائی بھی کی گئی۔ سرنک فیلڈو کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس گالف کورس کے بننے سے نہ صرف یہ وینیو انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کرنے کا اہل ہوگا بلکہ ساتھ ساتھ پاکستانی نوجوان گالفرز کو انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں دی فیئر ونڈ گولف کورس اور کنٹری کلب کی لوکیشن قدرتی طورپر اسلئے بھی بہترین ہے کہ گھارو اور جھمپیر  کے قدرتی ونڈ کوریڈور میں واقع ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین