Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بین الاقوامی فضائی مشقوں شاہین-10 اور برائٹ اسٹار میں پاک فضائیہ کی بیک وقت شرکت

Published

on

علامہ اقبال کے شعر “نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کاشغر” کی تشریح کے مصداق، پاک فضائیہ کے شاہین بیک وقت دو مختلف ممالک، چین اور مصر، میں بڑے پیمانے پر جاری مشترکہ فضائی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مشقیں پاک فضائیہ کی اپنی فضائی برتری اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی جانب ایک اہم سنگ میل ہیں۔

 پاک فضائیہ کے جے-10 سی اور جے ایف-17 تھنڈر  لڑاکا طیاروں سمیت پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی و گراؤنڈ عملہ چین میں پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی میزبانی میں شاہین-10  اور مصر میں منعقدہ برائٹ سٹار فضائی مشقوں میں تن دہی سے حصہ لے رہا ہے۔

پاک فضائیہ کے فضائی بیڑے میں شمولیت اختیار کرنے والے لڑاکا طیاروں کی آپریشنلائزیشن اور انتہائی قلیل وقت میں انکی بین الاقوامی فضائی مشقوں میں شرکت ایک قابل فخر کامیابی ہے۔ اس اہم سنگ میل کا حصول سربراہ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، کی جانب سے پاک فضائیہ کی جدت پسندی کے منصوبے کی بدولت ممکن ہوا ہے جسکی بنیاد اتحادی ممالک سے جدید ٹیکنالوجیز کے حصول اور مقامی صلاحیتوں کے فروغ پر قائم ہے۔

ان جدید لڑاکا طیاروں کا بروقت حصول، مختصر وقت میں انکی آپریشنلایزیشن اور شاہین-10 مشقوں میں انکی کامیاب شرکت پاک فضائیہ کے تکنیکی طور پر ایک ایسی ترقی یافتہ اور مضبوط فضائیہ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے جو نئے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع  کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک-چین مشترکہ سالانہ فضائی مشقیں شاہین-10 شمال مغربی چین کے جیوکوان اور ینچوان شہروں میں جاری ہیں۔ یہ غیر معمولی فضائی مشقیں پاک فضائیہ کی لگن اور بے مثال صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تربیت اور تعاون کو فروغ دینے کے پاک فضائیہ کے عزم کا پختہ ثبوت ہیں۔ چین میں شاہین-10 اور اتحادی ممالک کے ہمراہ مصر میں منعقدہ برائٹ سٹار فضائی مشقیں پاک فضائیہ کو اپنے آپریشنل تجربات کے فروغ اور دنیا بھر سے دیگر ہم منصبوں کے ساتھ تجربے اور علم کے تبادلے کے لیئے ایک انمول مواقع فراہم کر رہی ہیں۔

شاہین-10 مشترکہ فضائی مشقوں میں شرکت کے دوران، ائیر مارشل عبدالمعید خان، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف ائیر ڈیفنس، نے فضائی مشق میں حصہ لینے والے پاک فضائیہ کے دستے کے جوش و جذبے اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ان مشقوں کی اہمیت پر بھی زور دیا اور مشترکہ سیکورٹی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے فضائی جنگ میں نئے ابھرتے ہوئیے محرکات کی جانب توجہ مبذول کروائی۔ ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف ائیر ڈیفنس نے مشق کے کامیاب انعقاد پر پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین موجودہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو تقویت دینے پر پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس کی تعریف بھی کی۔

شاہین-10 اور برائٹ سٹار فضائی مشقوں میں پاک فضائیہ کی بیک وقت شرکت پاک فضائیہ کی بہترین کارکردگی، پیشہ ورانہ مہارت اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی مسلسل جستجو کے عزم کا ایک واضح ثبوت ہے۔ یہ مشقیں پاکستان اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان  تعاون اور دوستی کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہیں اور علاقائی استحکام و سلامتی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔ پاک فضائیہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت، بین الاقوامی اتحاد کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے ذریعے امن کو فروغ دینے کے اپنے مشن پر کاربند ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین