Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سندھ،4 ماہ میں خواتین سے زیادتی کے 56 واقعات، غیرت کے نام پر 37 قتل

Published

on

صوبہ سندھ میں خواتین اوربچوں پرتشدد،جنسی تشدد،اغوا،کم عمری میں شادی اورچائلڈ لیبر پر4 ماہ کی رپورٹ جاری،رپورٹ ہیومن ٹریفکنگ، ٹریفک ان پرسن اور چائلڈ لیبرکے حوالے سےسماجی ادارے ایس ایس ڈی اونے جاری کی۔

ایس ایس ڈی او بچوں ،خواتین پرتشدد کے واقعات کی روک تھام،آگاہی کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ سرگرم ہے،رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں زیادتی کے 56 اورغیرت کے نام پر قتل کے 37 واقعات بھی رپورٹ ہوئے،بچوں سے جنسی تشددکے 67  واقعات اور سندھ میں529 خواتین کے اغواء کے واقعات ہوئے،

یکم جنوری 2023 سے 30 اپریل 2023 تک خواتین پرتشدد کے 771 ،بچوں پر تشدد کے 142 کیسزسامنے آئے،کراچی کے ضلع وسطی، کیماڑی اورحیدرآبادخواتین پرتشددوجرائم کے ہاٹ سپاٹ اضلاع کے طورپرسامنے آئے۔

ان 3 اضلاع میں خواتین پر تشدد کے بالترتیب 63، 58 اور 54 کیسزرپورٹ ہوئے،بچوں پر تشدد کے 142 کیسز میں کراچی جنوبی21،کیماڑی 16، ویسٹ 13 کےساتھ ہاٹ سپاٹ اضلاع کے طور پر سامنے آئے،4 ماہ کے مختصر عرصے میں گھریلو تشدد کے119 کیسز جبکہ 41 بچے اغوا ہوئے،بچوں کی شادی کے 16 اور چائلڈ لیبر کے 14 کیسز بھی سندھ پولیس کو رپورٹ ہوئے۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس ایس ڈی اوسید کوثر عباس کے مطابق رپورٹ شائع کرنے کا مقصد خواتین اوربچوں کیخلاف تشددمیں اضافے کی طرف توجہ دلانا ہے،اس سال کے صرف پہلے چار مہینوں کے دوران اس نوعیت کے 900 سے زیادہ مختلف کیسز سامنے آئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین