ٹاپ سٹوریز
زمان پارک میں حالات کشیدہ، پنجاب حکومت کا الٹی میٹم ختم ہونے کو، عمران نیب پیشی کے لیے گھر سے نہ نکلے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نیب میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے۔ سابق خاتون اول کو بھی نیب نے آج طلب کر رکھا ہے لیکن ان کے پیش ہونے کے بھی امکانات نظر نہیں آتے۔
نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کودس بجےاور بشریٰ بی بی کو بارہ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ سے برطانیہ سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی پر پوچھ گچھ ہونا تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ روز نیب ٹیم نے زمان پارک میں طلبی کے نوٹس دیے تھے۔ عمران خان عدالتی حکم کے باوجود آج شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
زمان پارک میں حالات آج بھی کشیدہ ہیں، پنجاب حکومت نے زمان پارک میں چھپے مبینہ دہشتگردوں کی حوالگی کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا جو دوپہر دو بجے پورا ہو رہا ہے۔
زمان پارک کی اطراف کی سڑکوں کورکاوٹیں لگا کربند کردیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری مال روڈ، دھرم پورہ، علامہ اقبال روڈ پر موجود ہے۔ چند کارکن عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر اورباہر موجود ہیں اور پارٹی لیڈر کو سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت کے وزیر اطلاعات عامر میر نے گزشتہ رات نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 24 گھنٹے کے الٹی میٹم کے بعد قانون حرکت میں آئے گا۔ اس سے پہلے زمان پارک میں کسی کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور