پاکستان
خصوصی عدالت کو سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم
سائفر کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کے تحریری فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کو 4 ہفتوں میں سائفر کیس کا ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیاہے کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت 4 ہفتوں میں سائفر کیس کا ٹرائل مکمل کرے۔