ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

بھارتیوں سے شکست برداشت نہ ہوئی، ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن بھارتی شائقین سے یہ ہار برداشت نہ ہوئی اور بھارتیوں کا متعصب چہرہ عیاں ہو گیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فائنل میں سنچری اسکور کرنے والے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکس ویل کی بھارتی اہلیہ نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دھمکیی آمیز پیغامات موصول ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جمی نیشم نے بھارتی شائقینِ کرکٹ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کا اعتراف اپنی انسٹا اسٹوری میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے درمیان فرق کرنا نہیں جانتے۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی شائقینِ کرکٹ کو تعصبی رویے کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ اور 1 سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ  بھی کیا جا رہا ہے۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d