ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت، مقدمہ کیا تھا؟

ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت...

العزیزیہ ریفرنس، جس میں نواز شریف کی بریت ابھی باقی ہے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دسمبر 2018 میں...

نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری، اللہ نے سرخرو کیا، سابق وزیراعظم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں...

بھارتی شہر حیدرآباد میں کرکٹ میچوں کی سکیورٹی پر تحفظات، اب شیڈول بدل نہیں سکتا، راجیو شکلا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر  راجیو شکلا حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے ورلڈکپ میچز کے سکیورٹی تحفظات پر بول پڑے،راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں، حیدرآباد وینیو کا انچارج میں ہوں، اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ شیڈول تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا، صرف بی سی سی آئی شیڈول تبدیل نہیں کر سکتا، آئی سی سی اور باقی ٹیموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں شریک ہوتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو یکے بعد دیگرے دو میچز کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا تھا، حیدر آباد میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز اور 10 اکتوبر کو پاکستان سری لنکا کا میچ شیڈول ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے تحفظات سے بی سی سی آئی کو آگاہ کیا تھا جس کے ورلڈکپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: