ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان، رمیض راجہ آؤٹ

ایشیا کپ کے آفیشل براڈکاسٹرز کی جانب سے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا،آفیشل براڈکاسٹرز کے مطابق میگا ایونٹ کے کمنٹری پینل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کو بھی کمنٹری پینل کا حصہ بنایا گیا ہے جن میں ہربھجن سنگھ، روی شاستری، گوتم گھمبیر، عرفان پٹھان شامل ہیں۔

اینڈی فلاور، میتھیو ہیڈن ،مارون اتاپتو، سجنے بنگر اور پیوش چاولہ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

واضح  رہے کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ایونٹ دو مراحل میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

30 اگست سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے 4میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

 ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا ہے جو 2 ستمبر کو کینڈی میں شیڈول ہے۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d